کیا سردیاں آتے ہی آپ کے بھی جوڑوں میں درد شروع ہوجاتا ہے؟ یہ آسان طریقہ آپ کی بڑی مشکل آسان کردے گا

image

سردی کا موسم جہاں بہت سے لوگوں کیلئے خوشیاں لے کر آتا ہے وہیں کچھ لوگ سردی میں جوڑوں کے درد کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں لیکن اس ٹوٹکے کے استعمال سے آپ کی بڑی مشکل آسان ہونے والی ہے۔

کراچی کے مشہور حکیم شاہ نذیر کا کہنا ہے کہ سردیوں میں درجہ حرارت کا گرنا پٹھوں کے کھچاؤ کا باعث بن سکتا ہے جس کے نتیجے میں پٹھوں میں سختی اور جوڑوں میں درد ہو سکتا ہے۔

حکیم شاہ نذیر کے مطابق سردیوں میں لوگوں کا دھوپ میں نکلنے کی وجہ سے وٹامن ڈی کی کمی بھی جوڑوں اور ہڈیوں میں درد کا سبب بنتی ہے، سردی میں جوڑوں کے درد سے پریشان لوگوں کیلئے حکیم شاہ نذیر نے آسان نسخہ اور تیل بنانے کا طریقہ بھی بتایا جسے استعمال کرکے اس درد سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔آپ کو بھی وہ طریقہ بتاتے ہیں۔

درد سے بچاؤ کا سفوف بنانے کیلئےآپ کو چاہیے ،اسگندھ ناگوری پاوڈر : 50 گرام، ستاوری کا پاوڈر : 50 گرام، جڑ الائچی پاؤڈر: 50 گرام، سورنجان شیریں کا پاؤڈر : 20 گرام۔

حکیم شاہ نذیر کہتے ہیں کہ ان تمام پاؤڈرز کو ملاکر رکھ لیں اور ایک چمچ صبح شام دودھ یا پانی سے لیں، اس کے کوئی مضر اثرات نہیں، ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر کے مریض بھی اسے بلا خوف خطر استعمال کرسکتے ہیں۔

حکیم شاہ نذیر خصوصی پین کلر آئل بنانے کا طریقہ بھی بتاتے ہیں، کسی بھی پنساری سے 50 ملی لیٹر روغن سورنجان اور روغن جاوا 50 ملی لیٹر لے لیں اور ان دونوں کو ایک کانچ کی بوتل میں مکس کرکے ایک گھنٹے کیلئے دھوپ میں رکھ لیں تیل تیار ہے۔پورے جسم میں کہیں بھی جوڑوں یا پٹھوں کا درد ہو پانچ منٹ کیلئے اس تیل سے مساج کریں درد فوری بھاگ جائے گا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.