نمک زیادہ کھایا ہے تو آپ کے ہاتھ خود بتائیں گے کیونکہ ۔۔ جانیں جسم میں نمک زیادہ ہو تو ہاتھوں سے کیسے پتہ لگایا جا سکتا ہے؟

image

نمک کھانے کے اہم اجزاء میں سے ایک ہے، نمک کے بغیرتر پکوانوں کا ذائقہ بہت برا محسوس ہوتا ہے لیکن نمک صحت کیلئے بالخصوص بلند فشار خون کے مریضوں کیلئے زہر قاتل کا درجہ رکھتا ہے ، اس لیے بلڈ پریشر کے اکثر مریض اپنے مرض کو قابو میں رکھنے کیلئے بے ذائقہ پھیکا کھانا کھانے پر مجبور ہوتے ہیں۔

کھانے میں ضرورت سے زیادہ نمک بلند فشار خون کے خطرات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے اور ایسی کئی علامات ہیں جن کو دیکھ کر بتایا جاسکتا ہے کہ جسم کے اندر کافی مقدار میں نمک جا چکا ہے۔

زیادہ مقدار میں نمک کی کھپت صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے لیکن ہمارے جسم نے نمک کی مطلوبہ مقدار حاصل کرلی ہے یا نہیں یہ جاننے کا طریقہ ہر کسی کو معلوم نہیں ہوتا۔

تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں، ہاتھوں اور پیروں کا سوجھ جانا جسم میں زیادہ نمک کی علامات ہیں، نمک جسم میں رہنے والے پانی کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے جو ٹخنوں، بیروں اور ٹانگوں پر سوجن کا سبب ہوسکتا ہے۔

جب نمک کی زیادہ کھپت ہوتی ہے تو جسم کے اندر اضافی سوڈیم موجود ہوتا ہے اور خلیوں کے گرد مائع کی مقدار بڑھ جاتی ہے اس کے نتیجے میں گردے کام کرنا کم کر دیتے ہیں، کم مقدار میں پانی خارج کرتے ہیں جو بالآخر بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

نمک کی وجہ سے ہونیوالی سوجن خود بخود ختم ہوسکتی ہے لیکن اگر کچھ دنوں میں یہ سوجن نہیں اترے تو یہ کسی سنجیدہ کیفیت کی علامت ہوتی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.