یہ فیچر آپ کا وقت بچائے گا کیونکہ ۔۔ واٹس ایپ میں پیغامات اب باآسانی ڈھونڈے جاسکیں گے مگر کیسے؟

image

پیغام رسانی کی مقبول سوشل میڈیا ایپلیکیشن واٹس ایپ میں آئے روز نئی تبدیلیاں دیکھنے کو ملتی ہیں اور کوشش کی جاتی ہے کہ صارفین کوواٹس ایپ پر ہر آسان سہولت مل سکے۔

وہیں اس ایپ کی جانب سے ایک اور فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جس میں صارفین تاریخ کے حساب سے میسج ڈھونڈ سکیں گے۔

یعنی فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مخصوص تاریخ پر بھیجا گیا میسج باآسانی ڈھونڈ سکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ میں پیش کیے جانے والے ایک اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیٹ میں پیغامات ڈھونڈنے کے لیے ایک کلینڈر کا بٹن موجود ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کسی مخصوص تاریخ کو بھیجا گیا پیغام فوراً ڈھونڈ سکیں گے۔

رپورٹ کےمطابق اس فیچر کی مدد سے چیٹ میں پچھلی تاریخوں میں جا کر پیغام نکالنا نہ صرف وقت بچائے گا بلکہ صارفین کی پریشانی بھی کم کرے گا۔

اس کے علاوہ مزید یہ بتایا گیاہے کہ فیچر تحریری پیغامات کے بجائے وائس نوٹ جیسے غیر تحریری پیغامات کو ڈھونڈنے میں مدد گار ثابت ہوگا کیوں کہ وائس نوٹ میں کوئی تحریر نہیں ہوتی اور تحریری پیغامات کو لکھ کر ہی ڈھونڈا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کمپنی کی جانب سے یہ آزمائشی فیچر ان بِیٹا صارفین کے لیے دستیاب کیا گیاہے جو واٹس ایپ ویب کے آفیشل بِیٹا پروگرام میں حال ہی میں شامل ہوئے ہیں۔ لیکن توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی دیگر صارفین کے لیے بھی یہ فیچر متعارف کرا دیا جائے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.