پاگل خانے آئے ہو ۔۔ عاصم اظہر طلبہ پر غصہ کیوں ہوگئے، یاسر حسین نے کیسے معاملہ سنبھالا؟ دیکھئے ویڈیو

image

گلوکار و اداکار عاصم اظہر نجی یونیورسٹی میں تقریب کے دوران ہانیہ عامر کے نام کے نعروں کی وجہ سے طلبہ پر برس پڑے، پاگل خانے سے آنے کا بھی کہہ دیا، موقع پر موجود اداکار یاسر حسین نے معاملہ زیادہ بگڑنے سے بچالیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یاسر حسین اور عاصم اظہر نجی یونیورسٹی کی تقریب اسٹیج پر بیٹھے گفتگو کررہے ہیں اور اس دوران کچھ طلبہ ہانیہ عامر کے نام کے نعرے لگانا شروع کردیتے ہیں۔

بار بار ہانیہ عامر کا نام لینے پر عاصم اظہر نے اپنی بات روک کر کہا ، کیا ہوگیا بیٹا؟ آئی بی اے ہی آئے ہو یا پاگل خانے آئے ہو؟ اس سے پہلے کہ بات زیادہ بگڑتی یاسر حسین ماحول ہلکا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یاسر حسین نے عاصم اظہر سے کہا کہ یہاں سب پڑھے لکھے لوگ ہیں، برائے مہربانی ایسا نہ کریں، پرسکون رہیں، اس کے بعد کنسرٹ میں بھی جانا ہے، یا کنسرٹ منسوخ کرانا ہےجس پر عاصم اظہر پرسکون ہوگئے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان دوستی کی خبریں منظر عام پر آتی رہیں تاہم بعدازاں 2022 میں عاصم اظہر نے ماڈل و اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی تھی جس کے بعد ہانیہ عامر کے حوالے سے کوئی خبر نہیں آئی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts