’اسرائیل مخالف‘ سوشل میڈیا پوسٹس پر ہالی وڈ اداکارہ کی برطرفی: ’میرے لیے خاموشی آپشن نہیں‘

میکسیکو سے تعلق رکھنے والی مقبول ادارکاہ میلیسا بریرا جو امریکی ٹی وی ’سکریم‘ کا حصہ تھیں کو دو روز قبل فلسطین کی حمایت می بیان دینے پر سیریز کے ساتویں ایڈیشن سے فارغ سیریز کی پروڈکشن سے فارغ کر دیا گیا تھا نے کہا ہے کہ خاموش رہنا اب آپشن نہیں رہی۔
melissa
Getty Images

میکسیکو سے تعلق رکھنے والی مقبول ادارکاہ میلیسا بریرا جو امریکی ٹی وی سیریز ’سکریم‘ کا حصہ تھیں کو دو روز قبل اسرائیل مخالف بیان دینے پر سیریز کے ساتویں ایڈیشن سے فارغ کر دیا گیا تھا نے بالآخر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ’ان کے لیے خاموش رہنا آپشن نہیں ہے۔‘

بریرا نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی سے متعلق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹس کیں جن میں انھوں نے اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں ’نسل کشی‘ بند ہونی چاہیے اور یہ کہ اسرائیل ’غزہ کو حراستی مرکز کے طور پر استعمال کر رہا ہے‘۔

ان کی جانب سے اس بیان کو سیریز بنانے والے سٹوڈیو نے ’یہود مخالف‘ قرار دیا تھا۔

بریرا نے آج اس بارے میں خاموشی توڑتے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ’سب سے پہلے میں یہود دشمنی اور اسلاموفوبیا کی مذمت کرتی ہوں۔ میں لوگوں کے کسی بھی گروہ کے خلاف کسی بھی قسم کی نفرت اور تعصب کی مذمت کرتی ہوں۔‘

اُن کا اپنی انسٹاگرام سٹوری پر لکھے گئے پیغام میں کہنا تھا کہ ’ایک لاطینی، ایک قابل فخر میکسیکن کی حیثیت سے، میں ایک ایسے پلیٹ فارم کی ذمہ داری محسوس کرتی ہوں جو مجھے سننے کا موقع فراہم کرتا ہے، اور اسی وجہ سے میں نے اس کا استعمال ان مسائل کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے جن کی میں پرواہ کرتی ہوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے اپنی آواز اُٹھانا ضروری سمجھتی ہوں۔‘

انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ ’اس زمین پر ہر شخص۔۔۔ مساوی انسانی حقوق، وقار اور آزادی کے مستحق ہے۔ میرا ماننا ہے کہ لوگوں کا ایک گروپ ان کی قیادت نہیں کر سکتا اور کوئی بھی گورننگ باڈی تنقید سے بالاتر نہیں ہونی چاہیے۔‘

انھوں نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ ’میں دن رات دعا کرتی ہوں کہ مزید ہلاکتیں نہ ہوں، مزید تشدد نہ ہو اور پرامن طریقے سے یہ مسئلہ حل ہو جائے۔ میں ان لوگوں کے لیے بولتی رہوں گی جنھیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ میں امن و سلامتی، انسانی حقوق اور آزادی کی وکالت جاری رکھوں گی۔ خاموشی میرے لیے آپشن نہیں ہے۔‘

بریرا نے سکریم فلم سیریز کی گذشتہ دو اقساط میں لیڈ رول پلے کیے اور انھوں نے کارمین کے حالیہ سکرین ورژن اور 2021 میں سٹیج میوزیکل ان دی ہائٹس میں بھی اداکاری کی ہے۔

سکریم 7
Getty Images

حالیہ ہفتوں میں بریرا کی جانب سے شیئر کی جانے والی دیگر پوسٹس میں سے ایک میں ہولوکاسٹ (دوسری عالمی جنگ کے دوران ہونے والی یہودیوں کی نسل کُشی) کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے تاکہ ’اسرائیلی اسلحے کی صنعت کو فروغ دیا جا سکے‘ اور دوسری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے ساتھ ’فی الحال حراستی کیمپ جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔‘

ورائٹی کو جاری ہونے والے ایک بیان میں سکریم 7 پروڈکشن کمپنی سپائی گلاس کے ترجمان نے کہا کہ ان کا موقف واضح طور پر سامنے آچُکا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم یہود دشمنی یا کسی بھی شکل میں نفرت پھیلانے کو بالکل برداشت نہیں کرتے، جس میں نسل کُشی، یا ہولوکاسٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے یا نفرت انگیز تقاریر میں حد سے تجاوز کرنے والی کسی بھی چیز کا جھوٹا حوالہ شامل ہے۔‘

کرسٹوفر لینڈن، جن کے بارے میں توقع ہے کہ وہ سکریم 7 کی ہدایت کار ہوں گے، سوشل میڈیا پر صورتحال کا حوالہ دیتے نظر آئے۔

ایکس پر حذف کی جانے والی ایک پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ ’سب کچھ خراب ہو جاتا ہے۔ چیخنا بند کرو۔ یہ میرا فیصلہ نہیں تھا۔‘

سکریم فرنچائز کو 2022 میں دوبارہ شروع کیا گیا تھا، اس کی پانچویں فلم نے باکس آفس پر 137 ملین ڈالر (109 ملین پاؤنڈ) اور چھٹی فلم نے 169 ملین ڈالر (135 ملین پاؤنڈ) کمائے تھے۔

بریرا نے فلموں میں سیم کارپینٹر کا کردار ادا کیا تھا، جو تارا کی بڑی بہن تھی، جس کا کردار جینا اورٹیگا نے ادا کیا تھا۔

ری بوٹ کی جانے والی فلموں میں کورٹنی کاکس، ڈیوڈ آرکوئٹ اور نیو کیمبل نے بھی اپنے اصل کرداروں کو دہرایا۔

ڈیڈ لائن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیڈولنگ کے تنازع کی وجہ سے اورٹیگا سکریم 7 کے لیے واپس نہیں آئیں گی۔

ٹام کروز
Getty Images

ایک اور ہالی ووڈ ایجنسی کی سینئر شخصیت سی اے اے کی مہا دخیل نے بھی تنازعے کے بارے میں انسٹاگرام پوسٹس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے، جن میں سے ایک میں کہا گیا تھا کہ ’نسل کُشی دیکھنے سے زیادہ دل دہلا دینے والی بات کیا ہے؟‘

نتیجتاً دخیل کو موشن پکچرز ڈپارٹمنٹ کی شریک سربراہ کی حیثیت سے ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

ورائٹی اور دیگر تجارتی جریدوں کے مطابق، ان کے سب سے مشہور گاہکوں میں سے ایک، ٹام کروز نے سی اے اے کو بتایا کہ وہ محترمہ دخیل کی حمایت کر رہے ہیں۔

کروز نے مبینہ طور پر گذشتہ ہفتے ایجنسی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی تھی تاکہ وہ ذاتی طور پر دخیل کی حمایت کا اظہار کر سکیں۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.