ساڑھی کو دوبارہ پہننے پر شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی عالیہ بھٹ کی تعریف

image
بالی وُڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی اور اداکارہ سہانا خان نے ہندی فلموں کی سپرسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ کی اس بات پر خوب تعریف کی ہے کہ انہوں نے اپنی ایک ہی ساڑھی دوسری مرتبہ پہنی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اپنی نئی فلم ’دی آرچیز‘ کی تشہیری مہم کے دوران سہانا خان نے رول ماڈل شخصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کی مثال دی۔

23 برس کی سہانا خان نے عالیہ بھٹ کی جانب سے ایک ہی ساڑھی کو دوسری مرتبہ پہننے کو سراہا اور اسے ماحول دوست عمل قرار دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سہانا خان کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ ’نیشنل ایوارڈ میں عالیہ بھٹ نے اپنی ساڑھی دوبارہ پہنی، میرے خیال سے جس کے پاس پلیٹ فارم ہو اور وہ عوام پر اس قدر اثر رکھتا ہو، اُس کی جانب سے ایسا کرنا شاندار عمل ہے۔‘

’انہوں نے ایسا کیا ہے اور پائیدار ماحول دوست مستقبل کے لیے آواز بلند کی ہے۔ اگر عالیہ بھٹ دوبارہ سے اپنی ساڑھی پہن سکتی ہیں تو ہم بھی کسی پارٹی میں کپڑے دوسری مرتبہ پہن کر جا سکتے ہیں۔ ہمیں نئے کپڑے خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم اس بات کا احساس نہیں کرتے لیکن نئے کپڑے (گارمنٹس) بنانے سے بہت کچرا پیدا ہوتا ہے جس سے ہمارے ماحول اور بائیو ڈائیورسٹی پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔‘ 

suhana khan praised alia bhatt for setting a precedent for everyone by re-wearing her wedding saree to attend national awards. pic.twitter.com/Ucouj77XmJ

— (@hmmbly) November 28, 2023

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ نے یہ ساڑھی پہلے اپنی شادی کے روز پہنی تھی۔ اس ساڑھی کو سبیاسچی مکھرجی نے بنایا تھا۔

اس کے یہ بعد عالیہ یہ ہی ساڑھی پہن کر اپنی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کے عوض ملنے والے نیشنل ایوارڈ کو لینے گئی تھیں۔

یہ نیشنل ایوارڈ اداکارہ کریتی سینن کو اُن کی فلم ’مِمی‘ اور عالیہ بھٹ کو ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کی بدولت مشترکہ طور ملا تھا۔

دوسری جانب سہانا خان کی نئی فلم ’دی آرچیز‘ 7 دسمبر کو دنیا بھر میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts