نیٹ فلکس پر سعودی  فلم ’ناقہ‘ ایک عالمگیر کہانی

image

ایوارڈ یافتہ سعودی فلمسٹار اضواء بدر کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس پر دکھائی جانے والی فلم ’ناقہ‘ روایت، بہادری اور کمزوری کی ملی جلی منفرد داستان پر مشتمل کہانی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق فلم ناقہ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اضواء بدر نے  بتایا ہے کہ یہ ’عالمگیر کہانی‘ ہے۔

سعودی فلم میکر مشعل الجاسر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سارہ (بدر) کے کردار کے گرد گھومتی ہے جو گھر سے باہر نکلتی ہے اور  والد کے لگائے ہوئے 10 بجے تک کے کرفیو  سے پہلے واپس آنے کی امید رکھتی ہے۔

صحرا میں واپسی کا سفر اس کے لیے مہم جوئی میں بدل جاتا ہے جہاں اسے عجیب و غریب حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں ایک انتقامی اونٹ بھی شامل ہے۔

نیٹ فلکس اوریجنل پروڈکشن کا پریمیئر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا اور نیٹ فلکس پر جانے سے قبل حالیہ دنوں میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جدہ میں اس کی نمائش 7 دسمبر کو ہوئی۔

سعودی فلمسٹار نے اس کردار کی تیاری کے بارے میں بتایا ہے کہ یہ ایک مشترکہ کوشش تھی، مشعل اور میں نے بہت مشق کی، سکرپٹ پر جا کر سارہ کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کو یکجا کیا۔

فلمسٹار نے بتایا کہ میرے خیال میں مشعل کا نقطہ نظر یہ ہے کہ سارہ ایک آزاد، مضبوط ارادہ اور لچکدار کردار ہے اور میں اس سے متفق ہوں۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس فلم کے بارے میں ناظرین کا ردعمل اب تک خوش کن  رہا ہے۔

دریں اثناء مشعل الجاسر نے فلم کے بارے میں  بتایا ہے کہ یہ ایک آف کِلٹر فلم بنانے کا شعوری فیصلہ تھا۔

جاسر کا کہنا ہے کہ آپ کو کامیابی کا حوالہ جاننے کی ضرورت نہیں اور یہ سوچنے کی بھی ضرورت نہیں کہ کامیابی کا یہی واحد طریقہ ہے۔ آپ بہت سے مختلف انداز میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts