کنا یاری، ’اب میں رکشے والے کو کیسے بتاؤں کہ یہ ہمارا گانا ہے‘

image

گلوکاروں اور مداحوں کا آمنا سامنا تو ہوتا ہی رہتا ہے اور ایک گلوکار کے لیے اس سے اچھا اور کوئی احساس نہیں ہوتا جب کوئی ان کے گانوں سے محظوظ ہوتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ پاکستانی ریپ گلوکارہ ایوا بی کے ساتھ پیش آیا جنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک رکشے میں سوار ہیں اور ڈرائیور نے رکشہ میں ان کا گایا ہوا گانا ’کنا یاری‘ لگا رکھا ہے۔

برقعے میں ملبوس گلوکارہ رکشے میں اپنے ہی گانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ویڈیو بنارہی ہیں لیکن رکشہ ڈرائیور کو یہ معلوم نہیں کہ جو گانا وہ سن رہا ہے اس کی گلوکارہ پیچھے بیٹھی ہیں

ایوا بی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب میں رکشے والے کو کیسے بتاؤں کہ یہ ہمارا گانا ہے۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by Eva B (@iamevaab)

انسٹاگرام پر ایوا کی یہ ریل کافی وائرل ہوچکی ہے اور اسے 2 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts