5 ماہ میں پاکستانی 79 ارب 81 کروڑ روپے کی چائے پی گئے

image

مہنگائی کے باوجود پاکستانیوں نے چائے پر صرف پانچ ماہ کے دوران 79 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد خرچ کرڈالے۔

ادارہ شماریات کے مطابق چائے کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستانی 79 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی گئے۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال 55 ارب روپے 19 کروڑ روپے سے زیادہ کی چائے درآمد کی گئی، رواں مالی سال جولائی تا نومبر 1 لاکھ 16 ہزار ٹن سے زیادہ چائے درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 1 لاکھ ٹن سے زیادہ چائے درآمد کی گئی تھی۔

سیاستدانوں سے مایوس چائے فروش ملک اشفاق بھی الیکشن لڑنے میدان میں اترگیا

دستاویزات کے مطابق ماہ نومبر میں اکتوبر 2023 کے مقابلے میں چائے کی درآمد میں کمی ریکارڈ کی گئی، ماہ اکتوبر میں 16 ارب 41 کروڑ روپے سے زیادہ کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

نومبر 2023 میں چائے کی کل درآمدات کا حجم 15 ارب 30 کروڑ روپے سے زیادہ رہا جبکہ نومبر 2022 میں 12 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.