دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے، شاہین شاہ آفریدی

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے۔

ایک انٹرویومیں شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کینگروز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر بہت مایوسی ہوئی ہے تاہم میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے جس کا فائدہ ٹیم کو میچ میں فتح کی صورت میں ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ آسٹریلوی ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دینا مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ڈیوس کپ پاکستان میں ہو گا، بھارت کی اپیل مسترد

انہوں نے کہا کہ وہ کینگروز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس کو دوسرے میچ میں شکست دیکر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے۔

انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کے خلاف سیریز میں واپسی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.