پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس اسپنر محمد نواز آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے لیے نعمان علی کی جگہ لیں گے۔
وہاب ریاض کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے نواز کے انتخاب کی منظوری دے دی ہے جو پہلے ہی نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔29 سالہ باؤلر فوراً آسٹریلیا جائیں گے۔
پی سی بی نے پہلے کہا تھا کہ سپنر نعمان سرجری کے بعد آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ سیریز میں نہیں کھیلیں گے۔
نعمان نے 22 دسمبر کو پیٹ میں اچانک اور شدید درد کا سامنا کرنے کی اطلاع دی۔ نتیجتاً اس کے ہنگامی ٹیسٹ اور اسکین کرائے گئے، جس میں اپینڈیسائٹس کی تشخیص کی تصدیق ہوئی۔