وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے ارکان فواد حسن فواد اور مرتضیٰ سولنگی کی گورنر بلوچستان کے ہمراہ بلوچستان سے آئے مظاہرین سےمذاکرات ،دونوں اطراف کی جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

image

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):بلوچستان سے آئے ہوئے مظاہرین سے مذاکرات کے لئے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی قائم کردہ کمیٹی کے ارکان وفاقی وزراءفواد حسن فواد اور مرتضیٰ سولنگی نے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کے ہمراہ ہفتہ کو بلوچستان سے آئے ہوئے مظاہرین سے مذاکرات کئے۔

دونوں اطراف سے بہت اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی، دونوں اطراف نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں اطراف نے کل دوبارہ مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.