ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف خیبر پختونخوا میں 16 ویں علاقائی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس

image

راولپنڈی۔24دسمبر (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف خیبر پختونخوا میں 16 ویں علاقائی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد کیاگیا۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کی صدارت ریجنل ڈائریکٹوریٹ کمانڈر اے این ایف کے پی کے نے کی۔ اجلاس میں ریجنل آئی اے ٹی ایف نمائندوں نے شرکت کی۔

آر ڈی کمانڈر نے تمام شرکا کا خیرمقدم کیا اور منشیات کے خلاف جنگ میں ان کے تعاون کو سراہا۔اجلاس میں شریک ارکان کو علاقائی سطح پر منشیات کےخلاف کی جانے والی کاوشوں پر بریفنگ دی گئی۔

فورم نے اے این ایف کی منشیات کےخلاف جنگ میں کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.