پاکستان کی مسیحی برادری کوملک کی ترقی، خوشحالی اور معاشرے میں امن و محبت پھیلانے میں اپنا کردار اداکرنا چاہیے، آرچ بشپ راولپنڈی اسلام آباد

image

اسلام آباد ۔24دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی اور اسلام آباد کے آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہاہے کہ پاکستان کی مسیحی برادری کوملک کی ترقی، خوشحالی اور معاشرے میں امن و محبت پھیلانے میں اپنا کردار اداکرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات کرسمس کے موقع پراپنے پیغام میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرسمس امن آشتی ، محبت اورخوشی کا پیغام ہے ۔جوزف ارشد نے مسیحی برادری پر زور دیا کہ وہ اکٹھے ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت اور پیارے ملک کی ترقی کے لیے کام کرے تاکہ ہمارے معاشرے میں امن، محبت اور امید قائم ہو اور ہم سب مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہاکہ کرسمس کا تہوار انسانی رشتوں میں امن اور محبت بانٹنے کا دن ہے ۔انہوں نے کہاکہ کرسمس توبہ اور معافی کا پیغام بھی ہے ۔ ہمیں غریبوں اور مصائب کے ماروں میں مسیح کا چہرہ تلاش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

آرچ بشپ نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی مدد کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت بھی بہت سے لوگ بے روزگاری، صحت، معاشی ضروریات، رہائش اور بہت سے دوسرے مسائل اور چیلنجز سے نبرد آزما ہیں۔

اس لیے ہمیں خدا کی تمام نعمتوں کو دوسروں تک پہنچانے میں مدد کرنی چاہیے۔اپنے پیغام میں آرچ بشپ نے دکھی انسانیت اور معاشرے میں امن، محبت اور امید غالب رہنے کی دعا بھی کی ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.