اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اعزازی صدارتی مشیر چوہدری فاروق احمد ایڈووکیٹ کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔