آ ٹھ سے 12 جنوری تک جاری رہنے والی انسداد ِپولیو مہم ٓمیں 6 لاکھ سے زائد بچوں کوحفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، عمر فاروق

image

سرگودھا ۔24دسمبر (اے پی پی):سال 2024 ء کی پہلی انسداد ِپولیو مہم 8 سے 12 جنوری 2024ء تک جاری رہے گی جس کے دوران ضلع بھر کے پانچ سال تک کی عمر کے6 لاکھ 63 ہزارسے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے سات ہزار سے زائد ورکز پر مشتمل مجموعی طور پر 3331 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی۔ اس حوالے سے ایک جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)سرگودہا عمر فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلعی ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اسلم اسد سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مہم کے انتظامات پر بریفنگ دی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)عمر فاروق نے ہدایت کی کہ ضلع میں انسداد پولیو کی آئندہ مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اس ضمن میں مائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد کیا جائے تاکہ گزشتہ کمزوریوں وخامیوں کا سو فیصد ازالہ ہوسکے۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیو کا ہرراؤنڈ اہمیت کا حامل ہے لہذا متعلقہ سٹاف اپنی ذمہ داریاں کماحقہ پوری کریں اوردوران مہم والدین کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں تاکہ ان میں احساس ذمہ داری برقرار رہے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیلوں میں بھی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں جذبے سے فرائض انجام دیئے جائیں اس سلسلے میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔ سی او ہیلتھ نے بتایا کہ مہم کے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔اجلاس میں گزشتہ پولیو مہم کے اہداف کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.