ملک بھر میں قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات میں حصہ لینے والوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا

image
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات میں حصہ لینے والوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی ، کل پیر سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آغاز ہوگا جو 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پہلے سے جاری شدہ شیڈول میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کی گئی تھی۔جس کے بعد اتوار کو یہ مرحلہ مکمل ہوا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور اور مانسہرہ،پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور اور لاڑکانہ،سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی اور لاہور،سابق وزیر اعظم عمران خان کے میانوالی،لاہور،سابق صدر آصف زرداری نے نواب شاہ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے گوجرخان،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان اور پشین،سراج الحق نے دیر سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

مریم نواز شریف نے لاہور کے دو حلقوں سے قومی اسمبلی کی نشستوں اور صوبائی اسمبلی پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے خواتین اور اقلیتوں کے لئے مخصوص نشستوں پر ترجیح فہرستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی 24 دسمبر مقرر کی گئی تھی ۔ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام آج پیر سے شروع ہوگا جو 30 دسمبر تک مکمل ہوگا۔

ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 3جنوری تک دائر کی جاسکیں گی جن پر اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے فیصلے 10 جنوری تک کئے جائیں گے ، امیدواروں کی نظر ثانی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی ۔ کاغذات نامزدگی 12 جنوری تک واپس لئے جاسکیں گے ۔ امیدواروں کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ 13 جنوری کو ہو گی جبکہ انتخابات 8 فروری کو ہو ں گے ۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.