ضلع راولپنڈی میں انتظامیہ اور آئیسکو ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف “انسداد بجلی چوری” آپریشن جاری

image

راولپنڈی۔24دسمبر (اے پی پی):ضلع راولپنڈی میں انتظامیہ اور آئیسکو ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف “انسداد بجلی چوری” آپریشن جاری ہے، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور آئیسکو کا رواں برس ستمبر سے بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ہے اور کئی علاقوں میں رات کے اوقات میں بھی میٹر چیکنگ کی جا رہی ہے ،

تحصیل انفورسمنٹ کمیٹیوں کی جانب سے ضلع بھر میں انسداد بجلی چوری اقدامات کے سلسلے میں گھریلو صارفین کے ساتھ کمرشل پلازوں ، ہوٹلوں ، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں میٹر کی چیکنگ کی جا رہی ہے، حالیہ انسداد بجلی چوری آپریشن میں آئیسکو حکام کی جانب سے پولیس کو بجلی چوری میں ملوث 281 افراد کے خلاف درخواستیں دی گئیں جبکہ اب تک 97 افراد بجلی چوری کے الزام میں پولیس کی حراست میں ہیں،

فوکل پرسن اے سی ہیڈ کوارٹر چوہدری وحید صادق کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی، عوامی شکایات کی روشنی میں بھی انسداد بجلی چوری ٹیمیں آپریشن کر رہی ہیں، انتظامیہ انسداد بجلی چوری ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے، کار سرکار میں کسی کو مداخلت نہیں کرنے دی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.