کراچی۔ 24 دسمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ہمارے لئے ایک خاص دن ہے کیونکہ اس دن بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ولادت ہوئی۔
اتوار کو جاری اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت اور سیاسی بصیرت کی وجہ سے ہی آج ہم پاکستان میں آزادی کی سانس لے رہے ہیں،بالخصوص 70 کی دہائی سے پاکستان اس طرح ترقی نہیں کرسکا جس طرح ترقی کرناچاہئے تھا، ہم سب کو قائد کے پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کی جدوجہد کرنی چاہئے،آئیے آج کے دن کی مناسبت سے عہد کریں کے اس ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔