گورنر پنجاب کی کرسمس و حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد

image

لاہور۔24دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب محمدبلیغ الرحمن نے کرسمس کے مقدس تہواراور حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پردنیا بھر کی مسیحی برادری کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مذہبی رواداری ، اخوت ، بھائی چارے اور اقلیتوں کے حقوق کی مکمل حمایت و پاسداری کرتا ہے ۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بسنے والی مسیحی برادری نے قیام پاکستان ہو یا تعمیر پاکستان ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور یہ بات انتہائی قابل قدر و ستائش ہے کہ مسیحی برادری نے تعلیم، صحت، قانون اور دفاع سمیت ملک کے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.