اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے ترکی میں انسداد دہشت گردی آپریشن میں 12 ترک سپاہیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اتوار کو وزارت خارجہ امور سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے22 اور23 دسمبر کو انسداد دہشت گردی آپریشن میں 12 سپاہیوں کی شہادت پر افسوس اورشہداء کے لواحقین خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔ترجمان نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترک بھائیوں کے ساتھاظہار یکجہتی کرتاہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے عفریت کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ برادر ترک قوم خصوصی ہمت اور عزم کے ساتھ اس پر قابو پالے گی۔