دوسرا ٹیسٹ میچ، آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لئے

image

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا، ڈیوڈ وارنر نے 38 رنز بنائے اور وہ سلمان آغا کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

عثمان خواجہ 42 رنز بنائے اور وہ حسن علی کا شکار بنے، سلمان آغا نے ان کا کیچ تھاما، اس وقت آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 114 رنز بنائے ہیں اور بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑ گیا ہے۔

مارنس لبوشین 14 اور اسٹیو اسمتھ 2 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔میلبرن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں محمد رضوان، حسن علی اور میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور آغا سلمان شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.