خام تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی کمی

image

ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک کی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر 2.053 ارب ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر 2.273 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ نومبر میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 566 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔

اسٹاک ایکسچینج سال 2023 میں سرمایہ کاروں کیلئے جنت رہا، 53 فیصد منافع ملا

گزشتہ سال نومبر میں خام تیل کی درآمدات پر 546 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

اکتوبر میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 540 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا جو نومبر میں بڑھ کر 566 ملین ڈالر ہوگیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.