انڈوں کی فی درجن قیمت 420 روپے تک پہنچ گئی

image

ملک بھر میں فی درجن انڈوں کی قیمت اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس حوالے سے ادارہ بیورو شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت 420 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سیالکوٹ میں انڈوں کی فی درجن قیمت 410 روپے تک پہنچ گئی جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالا، لاڑکانہ اور ملتان میں انڈے 400 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔

ادارہ بیورو شماریات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، بنوں میں بھی فی درجن انڈے 400 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، خضدار، سکھر میں فی درجن انڈے 390 روپے میں دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی، بہاولپور اور حیدرآباد میں انڈے فی درجن 380 روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں، لاہور میں فی درجن انڈوں کی سرکاری قیمت 364 روپے ہے لیکن دکاندار من مانی قیمت پر فروخت کررہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.