دپیکا پاڈوکون گاڑیوں کی معروف کمپنی ’ہنڈائی‘ کی برینڈ ایمبیسیڈر مقرر

image

بالی وُڈ کی سپرسٹار دپیکا پاڈوکون کو گاڑیوں کے معروف برینڈ ’ہنڈائی‘ نے اپنا گلوبل ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق دپیکا پاڈوکون نے جمعے کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہنڈائی انڈیا کی جانب سے پوسٹ کو اپنی سٹوری پر شیئر کیا۔

ہنڈائی انڈیا کی فوٹو میں دپیکا پاڈوکون کو کار کے سامنے سیاہ کپڑے زیب تن کیے ہوئے اور مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہنڈائی انڈیا نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم گلوبل آئیکن دپیکا پاڈوکون کو ہنڈائی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔‘

دپیکا پاڈوکون نے ہنڈائی انڈیا کی اس پوسٹ کو اپنی سٹوری پر بغیر کسی کیپشن کے شیئر کیا ہے۔ 

    View this post on Instagram           A post shared by Hyundai India (@hyundaiindia)

دوسری جانب اداکارہ کی نئی فلم ’فائٹر‘ 25 جنوری 2024 کو ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔

اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں ریتک روشن، دپیکا پاڈوکون، انیل کپور اور کرن سنگھ گروور شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے۔

اس فلم کی کہانی شمشیر پٹھانیا نامی پائلٹ کے گرد گھومتی ہے جو انڈین ایئر فورس کا پائلٹ بننے کا خواب پورا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس فلم کے ذریعے دپیکا پاڈوکون اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ریتک روشن کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts