نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا سینئر حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال کے انتقال پر اظہار افسوس

image

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے سینئر حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر نذیر احمد شال کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم ایک باہمت نڈر اور مخلص رہنما تھے، ان کے انتقال سے کشمیر ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔

ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پروفیسر نذیر احمد شال مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ایک مضبوط آواز تھے، مرحوم نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر نذیر احمد شال کی کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کے لئے سیاسی اور سفارتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.