امریکی صدر کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، پاک امریکا تعلقات میں ایسی گرم جوشی نہیں دیکھی ، خواجہ آصف

image

وزیر دفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر ٹرمپ کے ظہرانے کو بڑا سنگِ میل قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں ایسی گرم جوشی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر کا ظہرانہ بڑا سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کا شیڈول پہلے سے طے شدہ تھا، خطے میں اور خطے سے باہر اس دورے کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پاکستان کو چین سے 40 جے 35 لڑاکا طیارے ملنے کی خبر پر بھارت پریشان ہورہا ہے تو اُسے پریشان ہونے دیں، کوئی بھی ہتھیارحاصل کرنا ہمارا حق ہے۔ وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اب دوطرفہ نہیں رہا ، صدر ٹرمپ کی پیش کش کے بعد مزید اُجاگر ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ امریکی صدر نے ملاقات کے بعد اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملنا ان کے لیے اعزاز ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.