سڈنی ٹیسٹ ، آسٹریلیا کی 2 وکٹیں گر گئیں ، کم روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا

image

سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے 313 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم  کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے تاہم کم روشنی کے باعث کھیل روک کر چائے کا وقفہ کر دیا گیا ہے۔

آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے ہیں ، اوپنر ڈیوڈ وارنر 34 رنز بنا کر سلمان علی آغا کی گیند پر آئوٹ ہوئے جبکہ عثمان خواجہ کو عامر جمال نے 47 رنز پر آؤٹ کیا۔

سڈنی ٹیسٹ، قومی ٹیم نے آسٹریلیا میں نیا ریکارڈ بنا لیا

کم روشنی کے باعث کھیل روک کر وقت سے پہلے چائے کا وقفہ کر دیا گیا۔ چائے کے وقفے پر مارنس لبوشین 23 اور اسٹیواسمتھ 6 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ جبکہ آسٹریلیا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 197 درکار ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.