پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات میں 112 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ

image

پاکستان کی سال 2023 کے دوران چین کو تل کے بیج کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا کہ اس غیر معمولی اضافہ نے پاکستان کو عالمی تل کے بیج کی مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر کھڑا کیا ہے، چینی صارفین تیزی سے پاکستانی تل کے معیار اور ذائقے کو اپنا رہے ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق غلام قادر کا کہنا تھا کہ جنوری سے نومبر 2023 کے دوران پاکستان کی جانب سے چین کو تل کے بیج کی برآمدات 250.85 ملین ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ 117.85 ملین ڈالر تھی۔

مرغی کا گوشت 548 روپے کلو ہو گیا

اس میں 112 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر پاکستان نے 2022 میں چین کو تل کے بیجوں کی برآمد 128.44 ملین ڈالرکی تھی جبکہ 2021 میں یہ 120.44 ملین ڈالر تھی۔

پاکستان نے جنوری سے نومبر 2023 تک چین کو 143,527.875 ٹن تل کے بیج برآمد کیے جبکہ 2022 میں یہ 84,985.321 ٹن تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.