سونے کی قیمت مسلسل تیسرے روز کتنی گری؟ نئی قیمت جانیے

image

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بدھ کو بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کی کمی سے 3378 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی نرخ میں اس کمی کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار245روپے کی کمی سے 3لاکھ 59 ہزار55 روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 1925 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 7 ہزار831 روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں54 ڈالر کی کمی آئی ہے جب کہ مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں گزشتہ تین دنوں میں3 ہزار 945 روپے کی کمی آچکی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.