سڈنی ٹیسٹ کا تیسرا روز، آسٹریلیا نے 289 رنز بنا لئے

image

پاکستان نے سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے 6 کھلاڑی آؤٹ کر لئے ہیں۔

دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا، دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے، ڈیوڈ وارنر 34 رنز بنا کر سلمان علی آغا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ عثمان خواجہ کو عامر جمال نے 47 رنز پر آؤٹ کیا۔

کھیل کے تیسرے روز آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 187 ہوا تو اسٹیو اسمتھ 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ بھی 187 رنز پر گری، مارنس لبوشین نے 60 رنز بنائے اوروہ آغا سلمان کا شکار بنے۔

آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ ٹریوس ہیڈ کی گری انہوں نے 10 رنز بنائے۔ چھٹی وکٹ 289 کے مجموعی سکور پر گری، الیکس ہیری 38 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنا لئے ہیں اور ابھی بیٹنگ جاری ہے، پاکستا ن کی جانب سے عامر جمال اور آغا سلمان نے دو دو جبکہ میر حمزہ اور ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 313 رنز بنائے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.