بابر اعظم تینوں ٹیسٹ میچز کی تمام اننگز میں صرف 126 رنز بنا سکے

image

بابر اعظم کیلئے دورہ آسٹریلیا ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، تین ٹیسٹ میچز کی تمام 6 اننگز میں 21 کی اوسط سے صرف126 رنز بنا سکے۔

سابق کپتان تینوں ٹیسٹ میچز کی کسی بھی اننگز میں نصف سنچری کرنے میں بھی ناکام رہے، انہوں نے سب سے بڑی اننگز 41 رنز کی کھیلی۔

بابراعظم نے پرتھ ٹیسٹ کی پہلی باری میں 14، دوسری میں 21 رنز بنائے، میلبورن ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 41، دوسری میں صرف ایک رن سکور کیا۔

ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

سڈنی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پہلی باری میں 26، دوسری میں 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں بابر اعظم کی مجموعی کارکردگی بھی قابل رشک نہیں، انھوں نے 2016 سے اب تک 16 اننگز میں 25.25 کی ایوریج سے 404 رنز بنائے ہیں، ان میں ایک سنچری اور ایک ففٹی شامل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.