پی ایس ایل 9 کا شیڈول سامنے آگیا

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔

شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہو گا۔

ٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے جبکہ لیگ کے 6 میچز اور ایک کوالیفائر دن کے وقت ہو گا۔

جیو کے مطابق پی ایس ایل 9 میں راولپنڈی میں تین، لاہور میں 2 میچز دن کے وقت کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی میں 11، لاہور اور راولپنڈی میں 9،9 اور ملتان میں 5 میچز ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے لیے ٹیموں کی آمد 12 فروری سے شروع ہو گی اور 4 دن آفیشل پریکٹس سیشن کے لیے ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.