برائلر مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی۔ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے سرکاری لسٹ نظرانداز کرکے من مانی قیمتیں مقرر کر دیں۔
راولپنڈی ، اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 600 روپےسے اوپر ہو گئی ، جبکہ زندہ برائلر تھوک مارکیٹ میں 400 روپے اور پرچون میں 415 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
گھی، دالیں، چاول، لہسن، آلو اور مرغی سمیت 29 اشیا مہنگی ہو گئیں
اس کے علاوہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید 2 روپے کااضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت قیمت 386 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں تین دن کے دوران 54 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔