بنگلہ دیش انتخابات ، کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ بھی بھاری اکثریت سے کامیاب

image
شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ نے بھی عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ، مشرفی مرتضیٰ کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت عوامی لیگ کی جانب سے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ نے حلقے ناریل 2 سے عام انتخابات میں حصّہ لیا جس میں وہ بڑی اکثریت سے کامیاب ہوئے۔

بنگلہ دیش انتخابات ، حکمران جماعت عوامی لیگ کو واضح برتری ، حسینہ واجد کا 5 ویں بار وزیر اعظم بننے کا امکان

مشرفی مرتضیٰ نے 1,89,102 ووٹ حاصل کیے جبکہ بنگلہ دیش ورکرز پارٹی کی جانب سے انتخابات میں حصّہ لینے والے ان کےحریف حفیظ الرحمٰن صرف 4,041 ووٹ حاصل کرنے میں ہی کامیاب ہو سکے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں 300 میں سے 299 پارلیمانی نشستوں پر عام انتخابات منعقد ہوئے جبکہ ایک نشست پر ایک آزاد امیدوار کی موت کے بعد قانون کے مطابق انتخاب ملتوی کر دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.