ڈالر کی قدر مزید کم ، روپے کی قیمت بڑھ گئی ، دوسری جانب اسٹاک ماکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 12 پیسے کی کمی ہو گئی، جسکے بعد ڈالر 281 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں ڈالر سستا، نئی قیمت 280 روپے ہوگئی
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 79 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار 248 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔