ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی استحکام برقرار ہے۔
جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 13 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے ہو گئی۔
انٹربینک میں ڈالر سستا، نئی قیمت 280 روپے ہوگئی
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 242 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،
کاروبارکے دوران انڈیکس 64 ہزار 162 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔