بیٹے کو اکیلے پالا لیکن وہ اب ماں نہیں سمجھتا حنا دلپذیر کی زندگی کے وہ حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

"ماں میری نیو جرسی میں رہتی ہیں ہر کامیابی کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے. زندگی میں جب بھی گرنے لگی ایسا لگا ماں کے دونوں ہاتھوں نے تھام لیا. ان سے بہت محبت کرتی ہوں"

یہ کہنا ہے منجھی ہوئی اداکارہ حنا دلپذیر کا جنھوں نے ساجد حسن کے چو میں انٹرویو دیتے ہوئے نم آنکھوں سے اپنی والدہ،سابق شوہر اور بیٹے کے متعلق بات کی.

حنا دلپذیر کا کہنا تھا کہ وہ انگریزی سے اردو ناولز کو ٹرانسلیٹ کیا کرتی تھیں اور اسی طرح اتفاقیہ طور پر اداکارہ بن گئیں. ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی ہوئی بچہ ہوا پھر علیحدگی ہوگئی. ان کے سابق شوہر نے دوسری شادی کر لی اور اپنی دنیا میں مگن ہوگئے.

حنا دلپذیر نے انکشاف کیا کہ بیٹے کو انھوں نے اکیلے پالا ہے اور بیٹا ان کو ماں نہیں بلکہ باپ سمجھتا ہے. سابق شوہر نے اگرچہ بیٹے کی کوئی ذمہ داری نہیں اٹھائی لیکن انھوں نے باپ بیٹے میں دوری نہیں پیدا کی اور بیٹے کو باپ سے بدگمان نہیں کیا.

حنا کا کہنا تھا کہ وہ جو بھی ہیں اپنے والدین کی بدولت ہیں جنھوں نے انھیں جینے کا قرینہ سکھایا. بیٹے کے متعلق وہ کہتی ہیں کہ اسے انھوں نے یہ سکھایا کہ ہم دنیا میں کسی کے بغیر بھی رہ سکتے ہیں.


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts