یوٹیوب دنیا کا سب سے مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہے جس پر زندگی سے جڑے ہر موضوع سے متعلق لاکھوں ویڈیوز موجود ہیں اور کروڑوں صارفین ہر ورز یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنا پسند کرتے ہیں جبکہ پاکستانی 2023 میں یوٹیوب پر کونسی ویڈیوز دیکھتے رہے اس حوالے سے بھی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ 2023 کے دوران پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈنگ فہرست دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ یوٹیوب پر ڈرامے دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔2022 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یا ٹرینڈ کرنے والی ٹاپ 10 میں سے 4 ویڈیوز ڈراموں کی ہیں۔
2023 میں پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہر پل جیو کے مقبول ترین ڈرامے تیرے بن کی رہی۔تیرے بن کی آخری قسط 2023 میں پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو تھی۔
2022 میں ہر پل جیو کی ٹیلی فلم روپوش پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یوٹیوب رہی تھی جبکہ 2021 میں بھی یہ اعزاز جیو ٹی وی کے ڈرامے خدا اور محبت سیزن 3 کی پہلی قسط کے حصے میں آیا تھا۔2023 کے ٹاپ کریٹیرز میں زم زم الیکٹرونکس ٹریڈنگ کا نام سرفہرست رہا۔
ڈکی بھائی دوسرے مقبول ترین کریٹیر قرار پائے جبکہ شہر میں دیہات تیسرے، سلمان نعمان چوتھے اور سسٹرولوجی کے حصے میں مقبولیت کے لحاظ سے 5 واں نمبر آیا۔