ڈرامہ بنانے کے پیسے نہیں تھے لیکن ۔۔ نبیل نے بلبلے کی شروعات کیسے کی، حیرت انگیز کہانی

image

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نبیل ظفر کا شمار پاکستان کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں، دھواں میں دکھی مناظر ہوں یا بلبلے کی شرارتیں، نبیل ہر کردار میں دیکھنے والوں کو بہترین تفریح فراہم کرتے ہیں۔

نبیل ظفر پاکستان کے باصلاحیت اور معروف اداکار ہیں جنہوں نے اپنے ڈرامہ سیریل ’دھواں‘ کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے دھواں میں ڈاکٹر داؤد کا کردار ادا کیا تھا۔

اداکار نبیل نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’میں 2009 میں انگلینڈ سے واپس آیا تھا۔ میں کئی شریک پروڈیوسرز کے طور پر کام کر رہا تھا لیکن میں اپنے دم پر کچھ کرنا چاہتا تھا۔اپنی پروڈکشن کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا تو اپنی والدہ سے دُعا کرنے کا کہا‘۔

انہوں نےبتایا کہ 2009 میں اپنی پہلی پروڈکشن کمپنی بنائی، اس کمپنی کا پہلا پراجیکٹ بلبلے تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے دوست علی عمران سے مفت میں اسکرپٹ کے لئے رابطہ کیا، جس پر علی عمران نے پہلے سے لکھا ہوا اسکرپٹ دیا جو ”بلبلے“ تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اس کے بعد میں نے رانا رضوان سے درخواست کی کہ وہ اس کی ہدایت کاری کریں۔ میں محمود اسلم کو بھی بورڈ میں لایا کیونکہ وہ میرے دوست تھے اور کم بجٹ پر کام کرنے کے لیے تیار تھے۔

نبیل ظفر نے خواتین کرداروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’تمام خواتین اداکاراؤں نے خوبصورت کا کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا، پھر ماریہ واسطی نے عائشہ عمر کو میرے پاس بھیجا جو ڈرامے میں شامل ہونے پر راضی ہو گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے حنا دلپزیر کو ایک قسط کے لئے سائن کیا۔ انہوں نے مومو کے کردار کا خاکہ خود تیار کیا اور مداحوں نے پسند کیا۔ یہ بلبلے پاکستان کا ایک مقبول سٹ کام بن چکا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts