اچھائی کا جواب اچھائی سے ملتا ہے اور ۔۔ شاہ رخ خان اپنی فلموں میں ولن کے کردار کیوں نہیں کرتے؟ اہم وجہ بتا دی

image

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ناصرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں اپنے رومانوی کردار کی وجہ سے ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں، کیریئر کے آغاز میں کچھ منفی کرداروں کے بعد دوبارہ نیگٹو رول ادا نہ کرنے کے بارے میں شاہ رخ خان نے اہم انکشافات کئے ہیں۔

اداکار شاہ رخ خان ’ڈر‘، ’بازی گر‘ اور ’انجام‘جیسی فلموں میں اپنے منفی کرداروں کے لیے بھی جانے جاتے ہیں تاہم اس کے بعد سے وہ منفی کرداروں سے دور رہے۔

’انڈین آف دی ایئر 2023ء ‘قرار دیے جانے پر ایوارڈ کی تقریب میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں ایک ایسا انسان ہوں جو پُر امید ہے اور خوشیوں بھری کہانیاں سناتا ہے یہی وجہ ہے کہ میں فلموں میں زیادہ تر ایسے کردار ادا کرتا نظر آتا ہوں جو زندگی کے بارے میں مثبت نظریہ رکھتے ہیں، ۔

شاہ رخ خان نے فلموں میں منفی کردار ادا نہ کرنے کے بارے میں کہا کہ اگر میں فلم میں کسی برے آدمی یعنی کوئی منفی کردار ادا کرتا ہوں تو میں اس بات کو یقینی بناتا ہوں کہ اسے آخر میں بہت زیادہ تکلیف میں دکھایا جائے اور اسے کتے کی موت مارا جائے کیونکہ میرا یقین ہے کہ ہمیں ہماری اچھائی کا جواب ہمیشہ اچھائی میں ملتا ہے۔

2نومبر 1965کو پیدا ہونے والے شاہ رخ خان ہندی فلموں کے سپر اسٹار ہیں، اکثر میڈیا میں انھیں "بالی وڈ کا بادشاہ"، "کنگ خان" اور "رومانس کنگ" ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے۔ شاہ رخ خان نے درجنوں فلموں میں اداکاری کی اور آج بھی وہ بالی ووڈ کے سب سے مقبول اداکار ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts