پیاز کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے کم از کم برآمدی قیمت میں اضافہ

image

ملک میں پیاز کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے پیاز کی کم از کم برآمدی قیمت 1200 ڈالر فی ٹن کر دی گئی۔

وزارت تجارت پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیاز کی کم از کم برآمدی قیمت 750 ڈالر سے بڑھا کر 1200 ڈالر کر دی گئی ہے۔

برآمد کنندگان کو پیاز کی ادائیگی پیشگی لاناہوگی اور نوٹیفکیشن کا اطلاق اس سلسلے میں آئندہ فیصلے تک برقرار رہے گا۔

پیاز کی برآمدی قیمت کو روپے میں منتقل کریں تو پیاز کی کم از کم فی کلو قیمت 210 روپے سے بڑھا کر تقریبا 340 روپے کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیاز، ٹماٹر اور چاول مہنگے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی

پاکستان فروٹ ویجیٹیبل ایسوسی کے مطابق بھارت کے پیاز برآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان سے پیاز کی برآمد بڑھ گئی تھی جس سے مقامی سطح پر پیاز کا بھاؤ 250 روپے فی کلو ہوگیا تھا۔

پیاز کی برآمدی قیمت بڑھانے اور پیشگی رقم لانے کی شرط سے مقامی سطح پر قیمت کم ہوگی۔ اس دوران پیاز کی مقامی طلب ورسد پر نظر رکھی جائے گی اور ضرورت کے مطابق پیاز کی برآمدی قیمت کو تبدیل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بازاروں میں پیاز کے سرکاری نرخوں پر انتظامیہ عمل درآمد کرانے میں ناکام نظر آ رہی ہے، فی کلو پیاز کا سرکاری ریٹ 175 روپے ہے جب کہ دکانوں میں 230 سے 250 میں فروخت ہو رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.