پہلی بار نہیں لیکن پھر بھی ۔۔ حنا خان عمرہ کی ادائیگی کے دوران ہمیشہ جذباتی کیوں ہوجاتی ہیں؟

image

اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر شوبز کی رنگینیاں چھوڑ کر اپنی زندگی تبدیل کرنے والی سابق بھارتی اداکارہ حنا خان کا کہنا ہے کہ ہر بار خانہ خدا میں جاکر جذبات بے قابو ہوجاتے ہیں۔

حنا خان اس سے قبل گزشتہ برس رمضان کے مہینے میں بھی عمرہ ادا کرچکی ہیں،حنا خان کی جانب سے عمرے کے دوران زیارت کیلئے جانے والے مقدس مقامات کی بھی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔

حنا خان عمرہ کی ادائیگی کیلئے دوسری مرتبہ سعودی عرب پہنچی ہیں، اس خوبصورت موقع پر یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے حنا خان نے دوسری مرتبہ عمرے کے تجربے کا ذکر کیا۔

خوبصورت تصاویر میں حنا خان کو عبایا میں قرآن پاک پڑھتے تو کہیں طواف کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں حنا خان نے لکھا کہ’ اگرچہ یہ میرا پہلا عمرہ نہیں ہے لیکن ’ میری گھبراہٹ، بے چینی اور جذبات سب کچھ پہلے جیسے ہیں‘۔

حنا خان نے عمرہ کی ادائیگی کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ روتے ہیں، روتے ہیں اور صرف ایک چھوٹی بچی کی طرح روتے ہیں، یہاں کوئی بھی شخص اپنی آنکھیں نہیں ہٹا سکتا کیونکہ یہ سب بے حد بہترین ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts