مرغی اور انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

image

لاہوراسلام آباد، زندہ برائلر کی مرغی میں 16 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے جبکہ گوشت اور انڈوں کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔

زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 424 روپے جبکہ پرچون قیمت 440 روپے کلو ہو گئی ہے، اسلام آباد میں مرغی 455 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

پیاز کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے کم از کم برآمدی قیمت میں اضافہ

برائلر مرغی کے گوشت میں 23 روپے اضافہ ہونے سے فی کلو گوشت کی قیمت 638 روپے ہو گئی ہے جبکہ اسلام آباد مرغی کا گوشت 710 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

انڈوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، فی درجن انڈے 402 روپے کے ہو گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.