غزل میں ’ماں کو محبوب‘ بنانے والے نامور شاعر منور رانا چل بسے

image
کسی کو گھر ملا حصے میں یا کوئی دُکاں آئی

میں گھر میں سب سے چھوٹا تھا مرے حصّے میں ماں آئی

غزل میں ماں کی ہستی سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے والے اُردو کے نامور شاعر منور رانا دل کا دورہ پڑنے کے باعث 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق منور رانا کئی ماہ سے علیل تھے اور لکھنو کے پی جی آئی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ گردے اور دل کے امراض میں مبتلا تھے۔

منور رانا کی صاحبزادی سمیہ رانا نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ان کے والد کا اتوار کی رات ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا اور انہیں پیر کو سپرد خاک کیا جائے گا۔

منور رانا کے بیٹے تبریز رانا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ بیماری کی وجہ سے 14 سے 15 دن تک ہسپتال میں داخل رہے۔ انہیں پہلے لکھنؤ کے میڈانتا اور پھر ایس جی پی جی آئی میں داخل کرایا گیا جہاں انہوں نے رات 11 بجے کے قریب آخری سانس لی۔‘

نامور شاعر کے پسماندگان میں اہلیہ، چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts