بالی وُڈ کا ہِٹ گانا ’عادت سے مجبور‘ مائیکل جیکسن کے سٹائل میں ریلیز

image

ذرا تصور کیجیے کہ مائیکل جیکسن اپنی آواز بالی وُڈ کے گانوں کے لیے مستعار دے دیں تو کیسی موسیقی تشکیل پائے گی۔انڈین موسیقار اور پروڈیوسر انوشمان شرما نے مصنوعی ذہانت(اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے یہ تصور کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔

انہوں نے بالی وُڈ فلم ’لیڈیز ورسز رِکی بھال‘ کے مشہور گانے ’عادت سے مجبور‘ کو مائیکل جیکسن کے لیجنڈری سٹائل میں پیش کیا ہے۔اس گانے میں مِمکری آرٹسٹ سُمیتھ شندھے کی آواز ہے جبکہ ویڈیو میں رنویر سنگھ دکھائی دیتے ہیں۔آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے نئے روپ میں پیش کیے گئے اس گانے کی بیٹس میں مائیکل جیکسن کی لازوال آواز شامل کی گئی ہے۔انوشمان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’اگر مائیکل جیکسن بالی وُڈ کے گانے گاتے۔ سلیم سلیمان کا گانا عادت سے مجبور مائیکل جیکسن کے منفرد سٹائل میں آے آئی کی مدد تیار کیا گیا ہے۔‘سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر تبصرے کر رہے ہیں۔ وہ اپنے کمنٹس میں ’شاندار‘ ، ’کریٹیو انوویشن‘ ، ’بہت اعلیٰ‘ جیسے الفاظ لکھ رہے ہیں۔نامونیا نام کے ایک ایکس ہینڈل نے لکھا ’واہ! سمیتھ اور انوشمان۔ آپ دونوں نے شاندار کام کیا ہے۔ یہ مائیکل جیکسن کو حقیقی خراج تحسین ہے۔

Wow Sumedh & Anshuman

U both really nailed it

Real tribute to MJ

— NaMonia (@NaMoniaNews) January 15, 2024

شبہم ویاس نے لکھا ’جنوبی دہلی کا مائیکل جیکسن‘

دانیال شمسی نے لکھا ’ونڈرفل یار انوشمان شرما اور سمیتھ، آپ کی بات ہی نرالی ہے بھائی جان‘

زین العابدین نامی صارف نے سمیتھ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’بھئی یہ ایک کام رہ گیا تھا وہ بھی پورا کر دیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.