آؤ پاکستان !ہم بھی چائے پلا کر حساب لیں گے ۔۔ شوبز شخصیات کا پاکستان مخالف بالی ووڈ فلم پر سخت ردِعمل، دیکھئے کس نے کیا کہا؟

image

ٹی واز فنٹاسٹک تو ڈالنا بھول گئے،آؤ ذرا پاکستان پر قبضہ کرنا، ہم بھی چائے پلاپلا کے حساب لیں گے،فلم ’فائٹر‘ میں ہریتھک کے پاکستان مخالف ڈائیلاگز پرفلم شوبز شخصیات اور پاکستانی شائقین میں شدید غصہ پھیل گیا ہے۔

بھارتی فلم کے ٹریلر میں بھارتی فضائیہ کوپلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف ایک آپریشن کا منصوبہ بناتے دکھایا گیاہے۔ٹریلر میں نیوز کاسٹر کا کہنا ہے کہ ’بھارتی فوجیوں پر پاکستان سے حملہ ہوا ہے جس میں 40 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں‘، اسی دوران بھارتی وزیر کا ڈائیلاگ سنا جاسکتا ہے جس میں وہ پاکستان کے خلاف زہر اگلتا ہے۔

آیئے آپ کو فلم کا مختصر تعارف اور پاکستانی شائقین اور شوبز شخصیات کی رائے بتاتے ہیں یہ تو آپ سب جانتے ہیں کہ کشمیر کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان دشمنی کئی برسوں سے جاری ہے۔ بھارت ہر بار میدان جنگ میں بری طرح مار کھاکر ہمیشہ فلمیں بناکر اپنے عوام کو جھوٹی تسلیاں دیتا ہے۔

بالی وڈ کی فلم ’فائٹر‘ کے حال ہی میں جاری ٹریلر میں انیل کپور ، دپیکا پڈوکون اور ہریتھک روشن کو بھارتی فضائیہ میں مختلف عہدوں پر دیکھا گیا، فلم میں ہریتھک اور دپیکا فضائیہ کے اسکوارڈن لیڈر جب کہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کا کردار نبھاتے نظرآئے۔ٹریلر میں بھارتی فضائیہ کو پاکستان پر کئی فضائی حملے کرتے دکھایا گیا۔

فلم کے ٹریلر میں ہریتھک روشن ایک شخص کو ایکشن سین کے دوران کہتے ہیں کہ پاکستان نے کشمیر پر قبضہ کرلیا ہے لیکن مالک ہم ہیں۔اگر ہم بدتمیزی پر اتر آئے تو تمہارا ہر محلہ آئی او پی بن جائے گا،بھارت پاکستان پر قبضہ کرلےگا۔

بھارتی فلموں میں پاکستان کیخلاف زہر اگلنا کوئی نئی بات نہیں ہے وہ الگ بات ہے کہ پاکستانی فوجیوں کے سامنے بھارتی فوج ہی نہیں بلکہ فنکاروں کی بھی ساری اکڑ نکل جاتی ہے۔

کچھ ماہ قبل ریلیز ہونیوالی غدر ٹو میں پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے سنی دیول جب واہگہ بارڈر آئے تو پاکستانی رینجرز اہلکار کو دیکھ کر ان کی شکل پر بجتے 12 پوری دنیا نے دیکھے۔

فلم فائٹرکی بات کریں تو بھارت کی متعدد فلموں کی طرح فائٹر کے ٹریلر نے بھی پاکستانیوں کے جذبات کو بھڑکادیا جس کے بعد ایک بار پھر پاکستانیوں کی جانب سے بھارت اور بھارتی اداکاروں پر شدید تنقید ی ٹوئٹس اور پوسٹ دیکھنے میں آئیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاپوسٹ میں لکھا کہ یہ جان کر بے حد دکھ اور افسوس ہوا کہ اس دور میں ایسے آرٹسٹ بھی موجود ہیں جو سنیما کی طاقت سے واقف ہیں اور پھر بھی آگے بڑھ کر دونوں ممالک کے درمیان رسہ کشی کرتے ہیں، ناقابل برداشت فن کو سانس لینے دو۔

اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں فلم کا انتظار کررہی تھی لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب یہ بیانیہ ختم ہو سکتا ہے! آؤ ذرا پاکستان پر قبضہ کرنا، ہم بھی چائے پلاپلا کے حساب لیں گے۔

اداکارہ حرا خان نے ہریتھک کے ڈائیلاگز پر اسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ ٹی واز فنٹاسٹک تو ڈالنا بھول گئے، آئی او پی یعنی بھارت پاکستان پر قبضہ کرے گا صرف خواب ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts