دنیا بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، قیمتیں نصف رہ گئیں

image

دنیا بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی، قیمتیں نصف رہ گئیں، یورپ اور امریکا کے گوداموں میں سولر پینلز کے ڈھیر لگ گئے۔

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران سولر پینلز کی قیمتوں میں نصف کی حد تک گراوٹ آئی ہے اور اس وقت بھی مزید قیمتیں گر رہی ہیں۔

سولر پینلز بنانے والے لاگت میں کمی پر توجہ دے رہے ہیں اور جدت پر بھی توجہ مرکوز کئے ہیں تاکہ سولر پینلز کی فروخت میں اضافہ ہو اور منافع بھی بڑھے۔

سولر پینلز کی جگہ سولر پینٹ کی نئی ٹیکنالوجی متعارف

بھارت، جنوب مشرقی ایشیا اور امریکہ میں سولر پینلز کی لاگت گھٹانے پر زیادہ کام ہو رہا ہے، چین 2028ء تک 85 فیصد پیداوار ممکن بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں سولر پینلز کی طلب میں کمی ہوئی ہے اس وجہ سے سولر پینلز کی قیمتیں کم ہوتی جا رہی ہیں، دنیا بھر میں 2023ء کے دوران قیمتوں میں 60 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.