پاکستان اور دبئی کے درمیان 3بلین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

image

پاکستان اور دبئی کے درمیان ریلوے، اقتصادی زونز اور انفراسٹرکچر میں تعاون پر 3بلین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

پاکستان اور دبئی کے درمیان 3بلین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے پر وزیرریلوے شاہد اشرف تارڑ اورچیئرمین دبئی پورٹس سلطان احمد بن سلیم نے دستخط کیے۔

وزیرریلوے شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ اقتصادی تعاون کے منصوبوں سے دونوں برادرممالک میں تعلقات مستحکم ہوں گے، معاہدوں کے ذریعے دونوں ممالک مستقبل میں مستفید ہوں گے۔

سعودی عرب نے ایگزٹ ری انٹری ویزے پر عائد تین سال کی پابندی ختم کر دی

پاکستان کی طرف سے ریلویز اور پورٹ قاسم اتھارٹی جبکہ دبئی کی طرف سے ڈی پی ورلڈ کام کریں گے،شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل سے کراچی میں ٹریفک میں بہتری اورلاجسٹک اخراجات میں کمی ہو گی۔

ڈی پی ورلڈ پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے ساتھ اقتصادی زون کو بھی ترقی دے گا،منصوبے میں ریلوے، اقتصادی زون اور انفراسٹرکچر میں تعاون، فریٹ کاریڈور، ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک اور فریٹ ٹرمینلز کا قیام بھی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.