بھارت کے مشہور گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی مداحوں کی طرف سے ہمیشہ بہت محبت اور پیار ملتا ہے، موقع ملا تو پاکستان ضرور جاؤنگا۔
اپنے ایک انٹرویو میں یو یو ہنی سنگھ نے بتایا کہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے ، اس لئے پاکستان سے ایک الگ لگاؤ ہے اور میری خواہش ہے کہ لاہور جاؤں۔
گلوکار نے کہا کہ مجھے موقع ملا تو ضرور پاکستان جاؤنگا، ننکانہ صاحب کا دورہ کرونگا اور اپنے پاکستانی مداحوں سے بھی ملوں گا۔
واضح رہے کہ یو یو ہنی سنگھ نے سیشن اور ریکارڈنگ آرٹسٹ کی حیثیت سے شروعات کی اور بھنگڑا میوزک پروڈیوسر بن گئے جسکے بعد انھوں نے اپنی موسیقی سے کامیابی حاصل کی اور بالی ووڈ فلموں کے لیے گانے بنانے لگے۔ یو یو ہنی سنگھ ہندوستانی موسیقی کی صنعت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔
یو یو ہنی سنگھ کے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور سے تھا جبکہ ننکانہ صاحب سے خاص عقیدت کی وجہ سے بھی یو یو ہنی سنگھ پاکستان آنے کی خواہش رکھتے ہیں، ان کے پاکستانی مداحوں کو بےصبری سے ان کے پاکستان آنے کا انتظار ہے۔